حویلی لکھا: بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق
حویلی لکھا: (دنیا نیوز) ہیڈ سلیمانکی روڈ پر درشن کے قریب بس کی موٹر سائیکل سے ٹکر ہوگئی۔
حادثے میں موٹرسائیکل سوار نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگیا، جاں بحق نوجوان کی شناخت رفیق ولد یاسین کے نام سے ہوئی، واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق نوجوان کی لاش کو ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، بس کو تحویل میں لیکر ڈرائیور کیخلاف تفتیش کی جارہی ہے، حکام کا کہنا تھا کہ ذمہ دار کو سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔