’’اہلاً و سہلاً، مرحبا‘‘، صدر یو اے ای کی پاکستان آمد پر خصوصی استقبالی نغمہ جاری
اسلام آباد: (دنیا نیوز) ’’اہلاً و سہلاً، مرحبا‘‘، متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے پاکستان کے پہلے سرکاری دورے کے موقع پر حکومتِ پاکستان کی جانب سے خصوصی استقبالی نغمہ جاری کر دیا گیا۔
نغمے میں متحدہ عرب امارات کے صدر کی پاکستان آمد، ان کے شاندار استقبال اور وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گرمجوش مصافحہ اور گلے ملنے کے مناظر شامل ہیں۔
خصوصی نغمے میں بچوں کی جانب سے شیخ محمد بن زاید النہیان کو پھول پیش کرنے کے دلکش مناظر بھی دکھائے گئے۔
— Sabeen Shahbaz (@SabeenViews) December 26, 2025
یہ نغمہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان دیرینہ دوستی اور عوامی سطح پر محبت و احترام کی عکاسی کرتا ہے۔
استقبالی نغمے کے بول ’’اہلاً و سہلاً، مرحبا‘‘ پر مشتمل ہیں، جو مہمانِ خصوصی کے لیے پاکستان کے عوام کے جذبات اور خیرسگالی کے اظہار کی علامت ہیں۔
نغمے کے ذریعے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے برادرانہ تعلقات، باہمی احترام اور تعاون کے مضبوط رشتے کو اجاگر کیا گیا ہے۔