کوئٹہ: ایف آئی اے کی کارروائیاں، حوالہ ہنڈی میں ملوث 8 ملزمان گرفتار

کوئٹہ: (دنیا نیوز) ایف آئی اے بلوچستان زون نے چمن اور تفتان میں کارروائیاں کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 99 لاکھ 9 ہزار پاکستانی روپے اور 2 ہزار 184 ملین ایرانی ریال برآمد کیے گئے ہیں جبکہ ملزمان کو چمن اور تفتان کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے کاروبار میں ملوث تھے اور بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج چلا رہے تھے، کارروائی کے دوران ملزمان سے موبائل فونز، غیر قانونی کرنسی اور حوالہ ہنڈی سے متعلق اہم شواہد بھی برآمد کیے گئے جبکہ ملزمان سے برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔

حکام کے مطابق ایف آئی اے نے ملزمان کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں