حساس ادارے کا ملازم بن کر رعب جھاڑنے والا ملزم گرفتار
ستوکتلہ: (دنیا نیوز) پولیس نے حساس ادارے کا ملازم بن کر رعب جھاڑنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے مشکوک گاڑی کا تعاقب کرت ہوئے ملزم کے فرار کی کوشش ناکام بنا دی، گرفتار ملزم کی شناخت سلمان عمر کے نام سے ہوئی ہے، ملزم حساس ادارے کا اہلکار بن کر سرکاری اشیاء کا ناجائز استعمال کر رہا تھا، ملزم کے قبضے سے رائفل، پستول اور خنجر برآمد کر لیا گیا۔
گاڑی کی تلاشی کے دوران درجنوں گولیاں اور کٹ بیگ بھی برآمد کیے گئے، گاڑی سے سرکاری وائرلیس سیٹ، انٹینا اور بلٹ پروف جیکٹ بھی پکڑی گئی، ستوکتلہ پولیس نے گاڑی اور تمام غیر قانونی سامان تحویل میں لیتے ہوئے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔