بینظیر کی زندگی کا پیغام ہے کہ انصاف کیلئے پر امن طریقے سے آواز اٹھائیں: صدر مملکت
اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ بے نظیر کی زندگی پیغام ہے کہ انصاف کیلئے پر امن طریقے سے آواز اٹھائیں۔
صدر مملکت آصف زرداری نے بے نظیر بھٹو کی 18 ویں برسی پر پیغام میں کہا کہ نفرت کے بجائے اتحاد کا راستہ اپنائیں، انتقامی سیاست کی بجائے جمہوریت کو اصل بدلہ سمجھیں، بے نظیر فرقہ واریت، نفرت اور عدم برداشت کے خلاف تھیں۔
آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کیلئے آواز اٹھاتے رہیں، بے نظیر بھٹو نے اپنے نظریات کی قیمت جان کی صورت میں ادا کی۔