صدر ٹرمپ اپنے یوکرینی ہم منصب سے ملاقات نتیجہ خیز بنانے کیلئے پر امید

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کے صدر زیلنسکی سے ملاقات نتیجہ خیز بنانے کی امید ظاہر کی ہے۔

اپنے ایک بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ زیلنسکی کے پاس کچھ بھی نہیں، جب تک میں منظوری نہ دوں، دیکھتے ہیں وہ کیا لے کر آتے ہیں، ماسکو کی معیشت مشکل میں ہے، روسی صدر سے جلد بات کروں گا۔

دوسری جانب یوکرینی صدر نے بتایا کہ فلوریڈا میں اتوار کو امریکی صدر سے ملاقات ہوگی جس میں روس یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے امن مذاکرات پر گفتگو ہوگی۔

ولادیمیر زیلنسکی کا مزید کہنا تھا کہ یوکرین امن معاہدے کیلئے تیار ہے، امریکا کے ساتھ 20 نکاتی امن منصوبے کا 90 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں