9مئی،سول سوسائٹی کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

9مئی،سول سوسائٹی کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )گوجرانوالہ میں بھی 9 مئی یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا۔اس سلسلے میں سول سوسائٹی کے زیر اہتمام ڈپٹی کمشنر دفتر سے ریلی نکالی گئی۔۔

 جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی، سی پی او ایاز سلیم نے کی، ریلی میں ممبران امن کمیٹی، سول سوسائٹی، طلباء کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔شرکاء نے ہاتھوں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے ،شرکاء نے ملکی سلامتی کے اداروں سے اظہار یکجہتی اور ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لانے کی اپیل کی ۔ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی نے کہا کہ جو قومیں اپنے شہداء کی قدر نہیں کرتیں وہ مٹ جاتی ہیں، ہم سلام پیش کرتے ہیں ان ماؤں کو جنہوں نے اپنا سب سے قیمتی سرمایہ پاکستان کے لیے وقف کیا اور ان بہادر اور فرض شناس بیٹوں نے اپنی ماؤں کے اور پوری قوم کے سر فخر سے بلند کر دئیے ، اللہ پاک ان شہداء کو جنت میں اعلیٰ مقام، مرتبے پر فائز فرمائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ قوموں کی تاریخ میں کچھ ایسے المناک واقعات پیش آتے ہیں جنہیں کبھی بھلایا نہیں جاسکتا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں