ماڈل ٹائون کی خوبصورتی کا منصوبہ،کام کا آغاز

ماڈل ٹائون کی خوبصورتی کا منصوبہ،کام کا آغاز

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ماڈل ٹائون کو شہر کا ماڈل ایریا بنانے کے لئے ڈویلپمنٹ پلان تیار کرلیا ۔۔

، کروڑوں کی لاگت سے ترقیاتی منصوبہ جات مکمل کر ائے جائیں گے جس کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کردیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ شہر سے رکن قومی اسمبلی شاہد عثمان ابراہیم اور سابق ایم پی اے توفیق بٹ نے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ لینے کیلئے گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا دورہ کیا ، ڈی جی نے اتھارٹی کی ورکنگ پر تفصیل سے روشنی ڈالی ، رکن قومی اسمبلی شاہد عثمان ابراہیم نے ہدایت کی کہ ماڈل ٹائون ڈویلپمنٹ پلان کے تحت دھلے چوک گوندلانوالہ روڈ سے لے کر ماڈل ٹائون پارک تک بائیں طرف سروس روڈ تعمیر کی جائے ، اس کے علاوہ ماڈل ٹائون پارک کے اردگرد ٹف ٹائل لگائی جائے تاکہ اس کی خوبصورتی میں اضافہ ہو اور یہاں سیر و تفریح کے لئے آنے والوں کو سہولت ملے ، انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹائون کے رہائشیوں کے مطالبے کے پیش نظر ماڈل ٹائون کی تمام اہم سڑکوں پر پیچ ورک کا کام 30 جون تک مکمل کیا جائے تاکہ لوگوں کو آنے جانے میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ، انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹائون میں واقع تمام مساجد ، سکولوں اور کالجز میں واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے جائیں ، واسا اور جی ڈی اے مل کر پورے ماڈل ٹائون کے لئے نکاسی آب کا ماسٹر پلان تیار کریں ، اس کے علاوہ سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کا کام شروع کیا جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں