بجٹ سے مہنگائی کا نیا طوفان برپا ہو جائے گا:ایس اے حمید

بجٹ سے مہنگائی کا نیا طوفان  برپا ہو جائے گا:ایس اے حمید

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)سابق مشیر چیئرمین وزیر اعلیٰ ٹاسک فورس پنجاب ایس اے حمید ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بجٹ میں 2500 ارب کے نئے ٹیکس لگانے سے مہنگائی کا نیا طوفان برپا ہو جائے گا۔۔۔

عوام پہلے ہی مہنگائی،غربت اور بیروزگاری کی دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں، حکومت بجٹ میں نت نئے ٹیکس، جی ایس ٹی 18سے 19فیصد، پٹرولیم لیوی اور بجلی کی قیمتوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ستمبر تک ہر ماہ ساڑھے تین روپے اضافہ کرکے اربوں روپے کا بوجھ عوام پر ڈال کر انہیں زندہ دفن کرنا چاہتی ہے ،اگر حکومت نے بجٹ میں ریلیف نہ دیا تو عوام حکومت کو گھر کا راستہ دکھائیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں