گکھڑمنڈی:ڈاکوئوں نے میاں بیوی سے رقم ، موٹر سائیکل چھین لی

گکھڑمنڈی:ڈاکوئوں نے میاں  بیوی سے رقم ، موٹر سائیکل چھین لی

گکھڑمنڈی (نامہ نگار )نامعلوم ڈاکو میاں بیوی سے موٹر سائیکل ،موبائل فون اور3ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے ۔

محلہ حاجی پورہ کا رہائشی سخاوت علی بیوی کو سسرال کوٹ خضری سے موٹر سائیکل پر لے کر گھر آرہا تھا کہ الفلاح میرج ہال کے قریب پیچھے سے آنے والے 2 ڈاکو ئو ں نے روک کر موبائل فون ، رقم اور موٹر سائیکل چھین لی ، ملزم فرار ہو گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں