نوجوانوں کو ذمہ داریاں ملیں تو ملک آ گے بڑھے گا :افضل چیمہ

نوجوانوں کو ذمہ داریاں ملیں تو  ملک آ گے بڑھے گا :افضل چیمہ

وزیرآباد(نامہ نگار)ضلعی صدر تحریک انصاف وزیرآباد افضل چیمہ نے کہا ہے کہ ایم این اے احمد چٹھہ کا پارلیمنٹ میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر بننا وزیرآباد کیلئے اعزاز ہے۔۔۔

نوجوان قیادت پر بانی تحریک انصاف کا اعتماد اس بات کی عکاسی ہے کہ ملک کی ترقی کیلئے نوجوان قیادت کو ذمہ داریاں تفویض کی جائیں تو ملک آگے بڑھے گا انہوں نے کہا کہ چٹھہ خاندان جب بھی ایوان تک پہنچا علاقہ کی ہمیشہ نمائندگی کی اور وزیرآباد کی شناخت و افتخار کا سبب بنا ، ماضی میں سابق سپیکر قومی اسمبلی حامد ناصر چٹھہ بھی مختلف عہدوں و وزارتوں پر خطہ کی نمائندگی کا اعزاز پا چکے ہیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں