قربانی کے جانوروں کی آلائشیں ٹھکانے لگانے کا پلان تیار

قربانی کے جانوروں کی آلائشیں ٹھکانے لگانے کا پلان تیار

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حسین شیرازی کی زیر صدارت اجلاس میں عید الاضحی کی مناسبت سے لگائی جانے والی مویشی منڈیو ں میں بیو پاریوں اور خرید داروں کیلئے۔۔۔

 تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی اور عید کے تینو ں ایام سنت ابرہمی کی ادائیگی کے بعد قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو فوری طور پر گلی محلوں سے اٹھانے اور مقررہ ڈمپنگ پوائنٹ تک پنچانے کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر، لوکل گورنمٹ کے افسر وں اور متعلقہ محکموں کو ہدایا ت جاری کردی گئی ہیں۔ کمشنر نے واضح کیا ہے کہ عید الاضحی پر صفائی ستھرائی اورآلائشوں کو بر وقت اٹھانا ہیلتھ اداروں کی ذمہ داری ہوگی جس میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔ کمشنر نے ویڈیو لنک اجلاس میں شریک اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ، لوکل گورنمٹ، واسا، ضلع کونسل اور دیگر محکموں کو ہدایت کی کہ وہ جامع ایکشن پلان کے تحت عید قربان پر مثالی صفائی ستھرائی کو یقینی بنائیں اور یہ ہر ضلع میں مرکزی کنڑول روم اورشکایات سیل بنایا جائے ۔ جہاں پر موصول ہونیوالی شکایات کے فوری ازالہ کیلئے فیلڈ میں موجود ٹیموں کو ہدایات جاری کی جائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں