کھاد ،بیج کیلئے 30ہزار روپے فی ایکڑ سبسڈی دینگے: صفدر ورک

کھاد ،بیج کیلئے 30ہزار روپے فی ایکڑ سبسڈی دینگے: صفدر ورک

گجرات(سٹی رپورٹر ،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کسانوں کو کھاد بیج اور زرعی ادویات کی خریداری کیلئے بلاسود قرضہ جات فراہم کرنے جارہی ہے۔۔۔

ایک ایکڑ تا ساڑھے 12 ایکڑ اراضی رکھنے والے کسان سکیم کے تحت اہل ہوں گے ، سکیم کے تحت کسانوں کو فی ایکڑ 30 ہزار روپے کھاد اور بیج کی خریداری کیلئے فراہم کئے جائیں گے ، کسان شناختی کارڈ نمبر لکھ کر 8070 پر بھیج کر رجسٹریشن کراسکتے ہیں ،زیادہ سے زیادہ 5 ایکڑ کی سبسڈی حاصل کی جاسکتی ہے ، کھاد کے ایک ایک بیگ کو ٹریک کیا جائے گا، ڈیلرز خرید وفروخت کا مکمل ریکارڈ رکھنے کے پابند ہوں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں کھاد ڈیلرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کھاد ڈیلرز کسانوں کو سبسڈی کی فراہمی کے لئے بینک آف پنجاب میں جلد از جلد اکاؤنٹ کھلوائیں اور محکمہ زراعت کے ساتھ خود کو رجسٹر کروائیں، کسانوں کو سبسڈی ڈیلرز کے ذریعہ فراہم کی جائے گی، کسان کو بینک آف پنجاب کی طرف سے وزیر اعلیٰ پنجاب کسان کارڈ جاری کیا جائے گا، کسان کھاد ڈیلرز کو رقم دینے کے بجائے کارڈ سے بل کی ادائیگی کرے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کسان 6 ماہ کے اندر رقم واپس کرنے کا پابند ہوگا، کسان سال میں دو بار فی ایکڑ 30، 30 ہزار روپے سبسڈی حاصل کرسکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں