نوشہرہ ورکاں :پرنٹنگ ایسوسی ایشن کے عہدیدار وں کی حلف برداری

نوشہرہ ورکاں :پرنٹنگ ایسوسی ایشن  کے عہدیدار وں کی حلف برداری

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )پرنٹنگ ایسوسی ایشن کے عہدیدار وں کی حلف برداری مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر نوید حیدر نے عہدیدار وں سے حلف لیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آرٹسٹ جذبات اور احساسات کو لفظوں اور شکلوں کی صورت میں ظاہر کرتا ہے آرٹسٹ کو درپیش مسائل کا حل تنظیم کے عہدیداروں کی اولین ترجیح ہونا چاہیے کیونکہ کسی بھی تنظیم کا مقصد معاشرے کی بہتری اور اپنی کمیونٹی کے مسائل کا حل ہوتا ہے ۔صدر داؤد مغل نے کہا کہ ساتھیوں کی فلاح وبہبود اور ترقی کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہوں گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں