بلدیاتی ادارے جمہوریت کی نرسری ہوتے ہیں:وہاج شوکت چیمہ

بلدیاتی ادارے جمہوریت کی نرسری  ہوتے ہیں:وہاج شوکت چیمہ

وزیرآباد(نا مہ نگار)ممبر کسان بورڈ گوجرانوالہ چودھری وہاج شوکت چیمہ نے کہا ہے کہ بلدیاتی ادارے جمہوریت کی نرسری ہوتے ہیں کسی بھی ملک کی جمہوریت کی مضبوطی کا اندازہ لگانا ہو تو اس ملک کے بلدیاتی نظام اور بلدیاتی اداروں کو حاصل اختیارات سے لگایا جاتا ہے۔

 ان اداروں کے ذریعے عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کئے جاتے ہیں،ترقی یافتہ ممالک میں ہمیں جمہوریت اوج کوثر پر نظر آتی ہے اسکی وجہ یہ ہے کہ انکے جمہوری ادارے مکمل طور پر فعال اور با اختیار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں یکم جولائی2024 سے 31دسمبر 2025تک بلدیاتی اداروں کو بحال کردیا جائے گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں