آٹا چکیوں نے گندم پسائی کے اپنے ریٹ مقرر کر لئے

آٹا چکیوں نے گندم پسائی کے اپنے ریٹ مقرر کر لئے

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)آٹا چکیاں گندم پسائی کے لیے فی من 600روپے تک رقم لینے لگے ،جبکہ پسائی کے دوران آٹے میں سے کچھ آٹا بھی کاٹ کے طور پر رکھ لیتے ہیں ۔

شہری خلیق خان نے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کو آٹا چکیوں کے خلاف کارروائی کیلئے درخواست دے دی۔درخواست میں مؤقف پنایا گیا ہے کہ شہربھر میں قائم آٹا چکیوں نے گندم پسائی کے اپنے اپنے ریٹ مقرر کئے ہوئے ہیں۔ایک من گندم پسائی کے چار سو سے لے کر چھ سو روپے تک وصول کئے جا رہے ہیں اور کوئی انہیں پوچھنے اور چیک کرنے والا نہیں ہے ۔محکمہ خوراک کی جانب سے بھی ان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا جا رہا۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ آٹا چکیوں پر گندم پسائی کے لیے سرکاری ریٹ فکس کریں تاکہ عام آدمی کو ریلیف مل سکے ۔جس پر ڈپٹی کمشنر نے محکمہ خوراک سے رپورٹ مانگ لی ۔ محکمہ خوراک کی جانب سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چکیوں کے لیے بجلی کے بلوں میں محکمہ خوراک کی جانب سے رعایت نہیں اور نہ ہی ہم ان کے گندم پسائی کے ریٹ طے کر سکتے ہیں ۔چکی مالکان بجلی کی قیمتیں زائد ہونے کی وجہ سے پسائی کی قیمت میں فی کلو اضافہ کرتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں