حافظ آبا د:عید الاضحی پر مکینیکل جھولے چلانے پر پابندی

حافظ آبا د:عید الاضحی پر مکینیکل  جھولے چلانے پر پابندی

حافظ آبا د(نمائندہ دُنیا،نامہ نگار )حکومت پنجاب کی ہدایت پر عید الاضحی کے موقع پر پارکوں اور دیگر تفریحی مقامات پر ہر قسم کے مکینیکل جھولے چلانے پر پابندی عائد کر دی گئی اور اس سلسلہ میں صوبہ بھر کی تمام ضلعی انتظامیہ کو باقاعدہ ہدایات جار ی کی گئی ہیں ۔

ڈپٹی کمشنر حافظ آباد سند س ارشاد نے دونوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز جبکہ دیگر انتظامی افسران کو بھی ہدایت کی ہے کہ اپنے اپنے علاقوں میں اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کسی بھی پبلک پارک و تفریحی مقامات پر مکینیکل جھولے نہ چلائے جائیں۔اس حوالے سے پرائیویٹ پارکوں کی انتظامیہ کو سختی سے حکومتی ہدایات پر عمل درآمد کر وایا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں