والدین کی سب بڑی ذمہ داری اولاد کی اچھی تربیت کرنا ہے :مولانا داؤد رضوی

 والدین کی سب بڑی ذمہ داری اولاد کی  اچھی تربیت کرنا ہے :مولانا داؤد رضوی

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)امیر جماعت رضائے مصطفے ٰ پاکستان مولانا پیر محمد داؤد رضوی نے ولڈ چائلڈ لیبر ڈے کے سلسلہ میں ایک بیان میں کہا کہ اسلام میں جیسے اولاد پر والدین کے حقوق بجا لانے کا حکم ہے ایسے ہی والدین کو بھی اولاد کے حقوق پورے کرنے کا فرمایا گیا ہے۔

 اور والدین کی سب بڑی ذمہ داری یہ ہے کہ وہ اپنی اولاد کی اچھی تربیت کریں مگر آج کل والدین کو اولاد کی اخلاقی تربیت کی کوئی فکر نہیں ہوتی جس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے بعض دفعہ بچے گھروں سے بھاگ جاتے ہیں اور پھر اپنی گزراوقات و خواہشات کو پورا کرنے کے لئے معمولی رقم لے کر محنت مزدوری کرکے اور مشقت اٹھا کر تعلیم سے محروم ہو جاتے ہیں ،محمد داؤد رضوی نے مزید کہا کہ حکومت،والدین اور اساتذئہ کرام کو بچوں کی تربیت کے لئے مؤثر اقدامات اٹھانے چاہئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں