نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کے وفد کا آر پی او آ فس کا دورہ

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کے وفد کا آر پی او آ فس کا دورہ

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ40ویں مڈ کیرئیرمینجمنٹ کورس کے وفد نے ریجنل پولیس آ فس گوجرانوالہ کا دورہ کیا۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ40ویں مڈ کیرئیرمینجمنٹ کورس کے وفد نے ریجنل پولیس آ فس گوجرانوالہ کا دورہ کیا، دفتر پہنچنے پرپولیس افسروں نے استقبال کیا،بعد ازاں آ ر پی او طیب حفیظ چیمہ نے شرکا وفد کوگوجرانوالہ ریجن،گجرات، سیالکوٹ، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد اورنارووال کی ورکنگ بارے تفصیل سے بریف کیا، جس میں شرکا نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہیں بتایا گیا کہ پولیس امن وامان قائم رکھنے اور کرائم کی صورتحال کنٹرول کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کر رہی ہے ۔ آرپی او نے وفد کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے بتایا کہ سمارٹ اینڈ کمیونٹی پولیسنگ کے مطابق پنجاب پولیس عوام کی جان ومال کے تحفظ اور قانون کی حکمرانی کیلئے شب وروز مصروف عمل ہے ۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال سے شروع کئے گئے پراجیکٹس جیسا کہ فرنٹ ڈیسک، پولیس خدمت مراکز، کریمینل ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم، 1787 کمپلیٹ مینجمنٹ سسٹم اور سیف سٹی اتھارٹی سمیت دیگر پراجیکٹس سے جہاں پولیس کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے وہیں گوجرانوالہ کی پولیس فورسز نے بھی پنجاب پولیس سے ان جدید سافٹ وئیرز کو اپنے سسٹم کا حصہ بنایا ہے ۔آ خر میں آ ر پی او نے شرکا وفد کے کوگوجرانوالہ ریجن پولیس کی جانب سے یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں