امریکہ،بھارت سے شکست،وکیل قومی ٹیم کیخلاف عدالت پہنچ گیا

امریکہ،بھارت سے شکست،وکیل  قومی ٹیم کیخلاف عدالت پہنچ گیا

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )امریکہ اور بھارت سے کرکٹ میچ ہارنے پر وکیل عدالت پہنچ گیا ۔

 ایڈیشنل سیشن جج تمثال زیب نعیم کی عدالت میں منظور قادر  کیطرف سے دائر پٹیشن میں کپتان بابر اعظم اور کرکٹ ٹیم کے اراکین کیخلاف بغاوت جبکہ ٹیم منیجر ، کوچ اور چیف سلیکٹر کیخلاف بھی مقدمہ درج کرنے کی استدعا ، عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد پولیس سے21جون کو رپورٹ طلب کر لی ۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ وفاقی سیکرٹری داخلہ سے امریکہ کیخلاف میچ کی انکوائری کروائی جائے جبکہ کپتان بابر اعظم ، اراکین کرکٹ ٹیم کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا جائے ، پولیس کو اندراج مقدمہ کی درخواست دینے کے باوجود کوئی کارروائی نہ ہوئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں