پنجاب کالج یونیورسٹی کیمپس میں انگلش لیٹریری فیسٹیول

پنجاب کالج یونیورسٹی کیمپس میں انگلش لیٹریری فیسٹیول

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر )پنجاب کالج یونیورسٹی کیمپس کے زیر اہتمام انگلش لٹریری فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ نے بھر پور شرکت کی طلبہ نے معروف ڈرامہ رائٹر اور شاعر شیکسپئیر کے لکھے ڈرامے کنگ لیئر میں بہترین پرفارمنس کا عملی مظاہرہ کیا۔

 دیگر طلبہ نے انگلش سونگ، شاعری، ڈاکومنٹری اور آرٹ ورک کے ذریعے شیکسپئیرکے مختلف کرداروں کی تصویر کشی کی اور پانچویں صدی سے لے کر پوسٹ ماڈرن ایج تک کے رائٹر اور شعرا کی معروف کتابوں کے ٹائٹل کو ڈسپلے کیا گیا جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن پنجاب کالجز محمد شہزاد رفیق نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرام طلبہ میں چھپی صلاحیتوں کو اُجا گر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام طلبہ نے ڈرامے کے تمام کرداروں کو بخوبی نبھایا جسکی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے ،انہوں نے کہا کہ پنجاب کالجز اپنے طلبہ کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنے کے لیے نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کے لیے بھی مواقع فراہم کرتا ہے تقریب کے موقع پر پرنسپل پنجاب کالجز محمد سلمان،ڈین یونیورسٹی کیمپس شاہد سلیم،ہیڈ بی ایس پروگرامز شمیم اختر اساتذہ اور طلبا کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔قبل ازیں ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن پنجاب کالجز محمد شہزاد رفیق نے انگلش لیٹریری فیسٹیول کے حوالے سے تختی کی نقاب کُشائی کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں