علی پورچٹھہ:بجلی کے ننگے تار،شہریوں کی زندگی کو خطرات لاحق

علی پورچٹھہ:بجلی کے ننگے تار،شہریوں کی زندگی کو خطرات لاحق

علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر )علی پورچٹھہ واپڈا سب ڈویژن کی ناقص کارکردگی،گلیوں،بازاروں میں ننگے تار شہریوں کیلئے وبال جان بن گئے ۔ہلکی ہوا، بارش سے سپارکنگ معمول بن گئی، واپڈااہلکار خاموش تماشا ئی کا کردار اداکررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سب ڈویژن واپڈا علی پورچٹھہ کی غفلت اور لاپروائی سے شہر کے بازاوں گلیوں میں بجلی کے بے ہنگم تاروں سے شہریوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔مکانوں کی دیواروں کے ساتھ ننگے جوڑ موت کا رقص کررہے ہیں۔برسات کے دنوں میں اکثر مکانوں میں کرنٹ آجاتا ہے ۔ کئی دفعہ شارٹ سرکٹ سے آگ بھی لگ چکی ہے ۔شہریوں نے اک سروے رپورٹ میں بتایا کہ اس بارے متعدد بار واپڈا کے مقامی واعلی آفسران کو شکایات کرنے کے باوجود کسی کے کان تک جوں نہیں رینگی۔مذکورہ محکمہ میں مبینہ کرپشن نے اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں، نذرانہ کے بغیر کام کروانا شہریوں کیلئے خواب بن گیا ہے ۔شہریوں نے گیپکو چیف پر زوردیا کہ بے ہنگم ننگے جوڑوں،بوسیدہ تاروں کو تبدیل کرنے بارے احکامات جاری کئے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں