پیپلز کالونی ماڈل بازار میں80سستے سٹالز قائم

پیپلز کالونی ماڈل بازار میں80سستے سٹالز قائم

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)عید الضحیٰ کی آمد، پنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی نے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے پیپلز کالونی سستے ماڈل بازار میں سبزیوں، پھلوں، مصالحہ جات، کریانہ،ملبوسات، چوڑیوں اور دیگر اشیا کے 80 سٹالز قائم کردئیے ہیں، سٹالز عید تک قائم ر ہیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز کالونی میں قائم سستے بازار میں عید کی خریداری کے لیے 80عارضی سٹالز قائم کر دئیے ہیں۔ ماڈل بازار میں سبزی، مصالحہ جات، کریانہ اور پھلوں کے خصوصی طور پر سٹالز لگائے ہیں جہاں شہریوں کو اوپن مارکیٹ کہ نسبت سبزیوں، مصالحہ جات، کریانہ اور پھلوں کی قیمتوں میں 5 روپے لیکر 10 روپے تک کا ریلیف دیا جارہا ہے جبکہ اسی بازار میں خواتین، بچوں اور مردو کیلئے جوتوں، ریڈی میڈ کپڑوں،چوڑیوں ،جیولری، سلے سلائی کپڑوں، مہندی اور دیگر اشیاء کے سٹالز لگائے گئے ہیں جہاں قیمتوں میں ریلیف فراہم کیا جارہا ہے ۔ اس سلسلہ میں منیجر سستا بازار عادل سجاد کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر عیدالاضحی تک عارضی سٹالز قائم کئے گئے ہیں سبزی ،پھلوں اور اشیاء خورونوش کے سٹالز بھی روزانہ کی عید تک جاری رہیں گے ۔معیار بہتر بنانے کے لیے انتظامیہ کی طرف سے تشکیل دی گئی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر متعلقہ اتھارٹی کو رپورٹ کر رہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں