ڈسکہ:پولیس وردیوں میں ڈاکوؤں نے بکرے ،موبائل نقدی چھین لی

ڈسکہ:پولیس وردیوں میں ڈاکوؤں  نے بکرے ،موبائل نقدی چھین لی

ڈسکہ(نامہ نگار )پولیس وردیوں میں ملبوس تین ڈاکوؤں نے تین افراد سے بکرے ،موبائل فون اور نقدی چھین لی تھانہ صدر کے۔

 علاقہ ملیکے کا اعجاز احمد اپنے بھائی اور بیٹے کے ہمراہ2 بکرے خرید کر بسواری کیری ڈبہ آرہا تھا کہ راستہ میں پولیس کی وردیوں میں ملبوس تین ڈاکوؤں نے انہیں روکا اور ان سے 2بکرے ،تین موبائل فون اور 42ہزار رو پے نقدی چھین کر انہیں باندھ دیا اس کے بعد ملزمان نے رکشہ ڈرائیور امانت سے موبائل ،15ہزار نقدی ،عرفان سے 20ہزار نقدی چھین لی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں