سیالکوٹ:اسلحہ،پونے سات کلو منشیات برآمد،15افراد گرفتار

سیالکوٹ:اسلحہ،پونے سات کلو منشیات برآمد،15افراد گرفتار

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا،ڈسٹرکٹ رپورٹر) ناجائز اسلحہ،35بوتل شراب اورپونے سات کلو منشیات برآمد کرکے خاتون سمیت15افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کیمطابق تھانہ کوتوالی کے علاقہ پیرس روڈ سے پولیس نے احمد اﷲ، زاہد اور انجم رضا سے پانچ پانچ بوتلیں شراب، تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ سے عادل سے ایک کلو860گرام چرس اور بندوق او گولیاں، علی رضا سے ایک کلو640گرام چرس اور پستول اور پانچ گولیاں، عالم چوک سے صبا بی بی سے ایک کلو360گرام چرس، تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ سے راشد سے پستول اور دو گولیاں، شہزاد سے پانچ لٹر شراب ، محمد علی سے پستول اوردو گولیاں، تھانہ ہیڈ مرالہ کے علاقہ سے ارشد سے بندوق اور دو گولیاں، تھانہ پھوکلیان کے علاقہ سے یاسر سے پستول اور دو گولیاں، تھانہ اگوکی کے علاقہ سے اسد سے پانچ بوتل شراب، تھانہ ستراہ کے علاقہ سے انعام حسن سے پستول، تھانہ صدر پسرور کے علاقہ چونڈہ سٹاپ سے عمران سے 540گرام چرس، تھانہ بڈیانہ کے علاقہ بٹر سٹاپ سے سفیر سے ایک کلو250گرام چرس اور تھانہ سبز پیر کے علاقہ سے عمر سے 10بوتل شراب برآمد کرکے انہیں گرفتار کیا اور مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں