سیالکوٹ:26بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

سیالکوٹ:26بجلی چور رنگے  ہاتھوں پکڑے گئے

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈائریکٹ تاریں اور بجلی چوری کرنے والے 26افراد رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ۔

تفصیلات کیمطابق تھانہ کینٹ کے علاقہ سے پولیس نے ایس ڈی او گیپکو کی رپورٹ پر ڈائریکٹ تاریں اور میٹر میں ردوبدل کرکے بجلی چوری کرنے والے ذوالفقار اور بشیر، تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ سے اختر، عدیل اور عابد، تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ سے شہباز اور اصغر، تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ سے رمضان، تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ سے فرحان، تھانہ مراد پور کے علاقہ ملکے کلاں سے قدوس وغیرہ کو گرفتار کر کے مقدمات درج کرلیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں