تنظیم مغلیہ پاکستان حافظ آباد کے زیر اہتمام آج مغل کنونشن

تنظیم مغلیہ پاکستان حافظ آباد کے زیر اہتمام آج مغل کنونشن

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا )تنظیم مغلیہ پاکستان حافظ آبادکے زیر اہتمام ‘‘مغل کنونشن’’آج نجی ہال جگانوالہ روڈ حافظ آباد میں بوقت 5 بجے شام منعقد ہو گا۔

،جس میں ضلع بھر کی مغل برادری کے افراد کثیر تعداد میں شرکت کریں گے ۔ کنونشن میں ملک بھر سے مغل برادری کی سرکردہ شخصیات سمیت عاصم انیس مغل صدر عظیم مغلیہ پاکستان ضلع گوجرانوالہ، محمد حنیف مغل ناظم گوجرانوالہ، حاجی اسلم فیاض کھوکھر، احسن علی مغل مرکزی صدر، مرزا شہر یار جنگ ایڈووکیٹ لیگل ایڈوائزر، محمد شفیق مغل قائم مقام صدر پنجاب، حاجی ساجد حسین مغل مرکزی چیئر مین مجلس عاملہ کمیٹی و دیگر شرکت کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں