ارکان اسمبلی کی زیر سرپرستی غیر قانونی مویشی منڈیاں

ارکان اسمبلی کی زیر سرپرستی غیر قانونی مویشی منڈیاں

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر) گوجرانوالہ اور گردونواح میں حکومتی جماعت کے ارکان اسمبلی کی زیر سرپرستی غیر قانونی مویشی منڈیاں قائم۔

،حکومتی احکامات کے باوجود مویشی منڈیوں میں قربانی کے جانوروں کی خریدوفروخت پر پرچی فیس وصولی جاری جبکہ غیرقانونی پارکنگ سٹینڈز بھی بن گئے ،بیشتر غیرقانونی مویشی منڈیوں میں ارکان اسمبلی کے حمایتی سابق یوسی چیئرمینز اور بلدیاتی نمائندے نگرانی کرنے لگے ، ذرائع کے مطابق حکومتی ارکان اسمبلی نے اپنے اپنے حامی سابق بلدیاتی نمائندوں اور یوسی چیئرمینوں کو نوازنے کیلئے غیر قانونی مویشی منڈیوں کے قیام کیلئے معاونت کی اور ضلعی انتظامیہ کو ان کے خلاف کسی بھی کارروائی یا مداخلت سے روکنے کی سفارش بھی کی جس کی بدولت ضلعی انتظامیہ،میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسل بے بس دکھائی دے رہے ہیں ، پنجاب حکومت نے ضلع میں 16 مختلف مقامات پر مویشی منڈیاں لگانے کی منظوری دی لیکن ارکان اسمبلی کی زیر نگرانی درجنوں غیر قانونی مویشی منڈیاں قائم ہوگئیں ہر صوبائی حلقہ میں 20 سے 30 مقامات پر غیرقانونی مویشی منڈیاں بن چکی ہیں،دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے دعویِ کیا کہ جس کے خلاف شکایت ملے گی اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں