حافظ آباد:ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کا مویشی منڈی ، بس سٹینڈ کا دورہ

حافظ آباد:ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او  کا مویشی منڈی ، بس سٹینڈ کا دورہ

حافظ آباد (نامہ نگار، نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر سند س ارشاد اور ڈی پی او فیصل گلزار نے مویشی منڈی اور جنرل بس سٹینڈ کا دورہ کیا۔۔۔

ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے مویشی منڈی میں عید قربان کے سلسلہ میں لائے جانے والے جانوروں اور انکی خریدو فروخت کرنے والوں کیلئے دستیاب سہولیات ، صفائی ستھرائی ، پینے کے پانی ، واش روم اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے مویشی منڈی میں محکمہ لائیو سٹاک ، صحت، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی کی جانب سے لگائے جانے والے کیمپوں کا بھی دورہ کیا۔ اور جانوروں کی کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئے جانے والے سپرے ، ادویات اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں