سیالکوٹ :مسافر ویگن میں ایل پی جی استعمال کرنے والے 2افراد گرفتار

سیالکوٹ :مسافر ویگن میں ایل پی جی  استعمال کرنے والے 2افراد گرفتار

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )پابندی کے باوجود مسافر ویگن میں ایل پی جی استعمال کرنے والے 2افراد گرفتار، ویگنیں قبضہ میں لے لی گئیں ۔

تھانہ صدر پسرور پسرور کے علاقہ مرشد آباد سے پولیس نے پابندی کے باوجود مسافر ویگن میں ایل پی جی بطور ایندھن استعمال کرنے والے ساجد علی اور تھانہ قلعہ کالر والہ کے علاقہ سے ڈرائیور لیاقت علی کو گرفتار کرکے ویگنیں قبضہ میں لے لیں اور مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں