جانوروں کی قیمتیں ، قصابوں کے نخرے ،شہری پریشا ن

 جانوروں کی قیمتیں ، قصابوں کے نخرے ،شہری پریشا ن

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)عید الاضحیٰ کی آمد کے ساتھ ہی قربانی کے جانوروں کی قیمتوں اور نخروں کے ساتھ قصابوں کے معاوضے اور نخرے بھی آسمان سے باتیں کر نے لگے ۔

تین روز کی بکنگ مکمل ہونے کے بعد پروفیشل قصابوں نے آنکھیں ماتھے پر رکھ لیں جبکہ عید کے تینوں روز جانور ذبح کرنے کیلئے اناڑی قصاب بھی میدان میں آگئے ۔ عید قربان کیلئے جانور خریدنے کے بعد دوسرا مشکل مرحلہ قصاب کی بکنگ ہوتا ہے ۔ اس عید پر جانور ذبح کرنے کیلئے قصابوں نے بھی 30 فیصد تک ریٹس بڑھا دیئے ہیں۔ پہلے ، دوسرے اور تیسرے روز کے چھوٹے بڑے جانور کے الگ الگ ریٹس ہیں۔پروفیشنل قصابوں کی مصروفیت اور ریٹس زیادہ ہونے پر موسمی قصا بوں نے بھی بکنگ اور چل پھر کر جانور ذبح کرنے کیلئے چھریاں تیز کرلی ہیں۔ شہر کے مختلف مقامات پر قصا بوں کی دکانیں بکنگ سنٹرز کا منظر پیش کرتی رہیں، پوش ایریاز کے بعض قصابوں نے باقاعدہ رجسٹرڈ بھی رکھے ہوئے ویں جن پر قربانی کرنے والوں کے نام پتے اور ٹیلی فون نمبرز بھی درج ہیں ۔ قصابوں نے عید کے تینوں روز گاہکوں کی بکنگ کرکے مختلف اوقات میں جانور ذبح کرنے کا ٹائم دیا ہے جبکہ شہریوں کی خواہش ہوتی ہے انہیں قصاب کی طرف سے پہلے دن جانور ذبح کرنے کا ٹائم ملے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں