سنت ابراہیمی حق کیساتھ کھڑے ہونے کا نام :اسلم گھمن

سنت ابراہیمی حق کیساتھ کھڑے ہونے کا نام :اسلم گھمن

سمبڑیال(سٹی رپورٹر)پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ممبر قومی اسمبلی بریگیڈئیر(ر)اسلم گھمن اورضلعی جنرل سیکرٹری عظیم نوری گھمن نے کہا ہے کہ سنت ابراہیمی حق کے ساتھ کھڑے ہونے کا نام ہے اﷲ الحق ہے ۔۔۔

اﷲ کی اطاعت وطن سے محبت اورانسانیت کا احساس اچھے لیڈر مخلص رہنما جو ملک اورفوج کو اپنا کہے جو انسانیت کا درد محسوس کرتا ہو کا ساتھ بھی حق کا علم بلند کرنے کے مترادف ہے ہم حق کے ساتھ کھڑے ہیں ہماری قربانی ،ہماراجینا مرنا سب اﷲ رب العالمین کیلئے ہے ، اسلام ہمار ا دین ہے حضرت محمد مصطفی ؐ ہمارے ہادی اوررہبر اوراﷲ کے آخری نبی ؐہیں قرآن ہماری مقدس کتاب ہے کلمہ ،نماز ، روزہ ،حج اورزکوۃ ارکان اسلام ہیں نبی ؐ اور آل نبی ؐ واہل بیت نبوت ؐ سے محبت عقیدت ،مودت ،احترام ہمارے ایما ن کی اساس ہے قربانی سنت ابراہیمی ہے جو ہمارے دل کے قریب ہے جبکہ ملک اورعوام کے لیے پوری ایمانداری سے کام کرنا بھی عبادت ہے دونوں پی ٹی آئی رہنماؤں نے عید الاضحی کے موقع پر اپنے مشترکہ پیغام میں کہا کہ عید الاضحی ایثار اورغریب نوازی کا پیغام لے کر آتی ہے قربانی مقصد نیک نیتی مقصد کو لے کر خواہشات نفسانی ترک کرنا ہے جو لوگ سارا سال پیٹ بھر کر گوشت نہیں کھاتے ان کو پہلے حصہ دیں قربانی دراصل محبت خداوندی ،عشق الٰہی ،اطاعت وبندگی کا مظہر ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں