پیپلز لائرز فورم کے تحت بے نظیر بھٹو کی سالگرہ تقریب

پیپلز لائرز فورم کے تحت بے نظیر بھٹو کی سالگرہ تقریب

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری جنرل سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ عالم اسلام کی رہنما محترمہ بے نظیر بھٹو نے غریب عوام کے حقوق کی خاطرجان کا نذرانہ پیش کر کے ثابت کیا کہ۔۔۔

 پیپلز پارٹی ہی عوام کی نمائندگی کا حق ادا کر سکتی ہے ، آج ہمیں محترمہ کے مشن کو آگے بڑھانے کے عہد کی تجدید کرنی ہے ،مستقبل میں کارکنوں کے مسائل حل کروانے اور احساس محرومی ختم کرنے کے اقدامات کے علاوہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہاتھوں کو مزید مضبوط کرنے کے لئے مزید اقدامات کئے جائیں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں ڈویژنل صدر پیپلز لائرز فورم سید آفتاب زیدی کی زیر صدارت پیپلز لائرز فورم کے زیر اہتمام نوید انور نوید بار ہال میں بے نظیر بھٹو کی 71 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر صدر بار عامر منیر باگڑی، سابق وفاقی وزیر امتیاز صفدر ،نائب صدر پیپلز پارٹی پنجاب میاں اظہر حسن ڈار،شکیل الرحمن خاں، اعجاز سماں،ارشاد سندھو، سٹی صدر پیپلز پارٹی میاں ودود حسن ڈرا، سٹی سیکرٹری پیپلز پارٹی خالد حسین باجوہ  کے علاوہ کارکنوں اورجیالوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب کے اختتام پر کیک کاٹا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں