انڈونیشین سفیر کا دورہ آ ر پی او آ فس ،سکیو رٹی پر گفتگو

انڈونیشین سفیر کا دورہ آ ر پی او آ فس ،سکیو رٹی پر گفتگو

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)انڈونیشیا کے سفیر مسٹررحمت ہندیارتا کسومانے آر پی اوآفس گوجرانوالہ کا دورہ کیا۔آرپی او طیب حفیظ چیمہ نے انڈونیشیا کے سفیر کا استقبال کیااور انہیں گوجرانوالہ ریجن کے کلچراور پولیس ورکنگ پر بریفنگ دی۔

ملاقات میں گوجرانوالہ پولیس اورانڈونیشین شہریوں کی سکیورٹی امور میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔انڈونیشیا سفیر نے دہشتگردی، مذہبی انتہا پسندی کے خلاف جدوجہد میں گوجرانوالہ پولیس کی قربانیوں، کردار اور کامیابیوں کو سراہا۔آر پی او نے کہا کہ انڈونیشین شہریوں، سرمایہ کاروں اور ماہرین کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنا اولین ترجیح میں شامل ہے ۔ آر پی او نے گوجرانوالہ ریجن پولیس کی آپریشنل حکمت عملیوں اور کامیابیوں کا جامع جائزہ پیش کیا۔ آرپی او نے کمیونٹی پولیسنگ اور جرائم کی روک تھام کے اقدامات کو بڑھانے کے لیے کیے گئے مختلف اقدامات کی وضاحت کی ،مزیدبرآں انسانی حقوق کے تحفظ اور قانون کی حکمرانی کے احترام پر بھی بات چیت کی گئی۔ آرپی او نے انڈونیشین سفیر کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں