ڈسکہ:عام مارکیٹ میں اشیا سستی،یوٹیلیٹی سٹورز پر مہنگی

ڈسکہ:عام مارکیٹ میں اشیا سستی،یوٹیلیٹی سٹورز پر مہنگی

ڈسکہ (نامہ نگار )عام مارکیٹ میں اشیا سستی جبکہ یوٹیلیٹی سٹورز پر مہنگے داموں فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا، چینی، دالیں اور چاول عام مارکیٹ سے مہنگی فروخت ہونے لگیں۔۔

 یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹے کا 20 کلو کا تھیلا عام مارکیٹ سے مہنگا، یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی عام مارکیٹ سے فی کلو 11 روپے 62 پیسے مہنگی دستیاب ہیں،یوٹیلیٹی سٹورز پر ٹوٹا باسمتی چاول عام مارکیٹ سے فی کلو 19 روپے 56 پیسے مہنگے فروخت ہونے لگے ، یوٹیلیٹی سٹورز پر دال مسور فی کلو عام مارکیٹ سے 16 روپے 63 پیسے مہنگی فروخت ہونے لگی، سیلا چاول عام مارکیٹ سے فی کلو 43 روپے 80 پیسے مہنگے فروخت ہونے لگے ،سپر باسمتی چاول بھی عام مارکیٹ سے 23 روپے 82 پیسے مہنگے دستیاب ہیں۔ یوٹیلیٹی سٹور پر بے نظیر انکم سپورٹ کے تحت رجسٹر ہونے والوں کو آٹا 650،چینی 110اور گھی393رو پے میں فروخت کیا جاتا ہے جبکہ عام صارف کیلئے بازار سے زائد قیمتوں پر ہی دستیاب ہے جس کی وجہ سے ڈسکہ کے یوٹیلیٹی سٹورز پر خریداری میں کافی کمی واقع ہوئی ہے صارفین نے وزیر اعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ یوٹیلیٹی سٹورز پر عام صارف کو ریلیف دیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں