ملک کو سنوارنے کیلئے مشکل فیصلے کرنا ہوں گے :رہنما پیپلز پارٹی

ملک کو سنوارنے کیلئے مشکل فیصلے  کرنا ہوں گے :رہنما پیپلز پارٹی

وزیرآباد(نا مہ نگار)پاکستان پیپلزپارٹی استحکام پاکستان اور عوامی مفاد پر کوئی سمجھو تہ نہیں کرے گی۔

ان خیا لات کا اظہار پیپلزپارٹی کے رہنما ذوالفقار زبیر میر نے اپنی رہائشگاہ پر محترمہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ضلعی صدر ملک زاہد،محمد علی میر،محمد حسن،زینب،نعمان،ملک سحر،عدنان،ارسلان ودیگر بھی موجودتھے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں بگڑے کاموں کو سنوارنے میں وقت لگے گا اور مشکل فیصلے کرنا ہونگے مشکل وقت کے بعد آسانیوں کا دور آنیوالا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں