علی پورچٹھہ کا قبرستان چار دیواری،لا ئٹس سے محروم

علی پورچٹھہ کا قبرستان چار دیواری،لا ئٹس سے محروم

علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر )علی پورچٹھہ کے نواحی علاقہ معراجکے چٹھہ قبرستان گوناں گوں مسا ئل کا شکار،آوارہ جانور سارا دن قبروں کے بے حرمتی کرتے رہتے ہیں۔

 عوامی حلقوں نے چاردیواری کا مطالبہ کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق علی پور چٹھہ کے نواحی علاقہ معراجکے چٹھہ میں مقامی قبرستان چار دیواری اور لائٹس سے محروم ہے ۔رات کو میت کی تدفین کیلئے انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔چاردیواری نہ ہونے سے سارا دن آوارہ جانور قبروں پر چرتے اور قبروں کی بے حرمتی کرتے رہتے ہیں۔اس کے باعث قبریں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہی ہیں۔علاقہ مکینوں نے حلقہ ایم پی اے اور پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور خصوصی گرانٹ سے معراجکے چٹھہ قبرستان کی چار دیواری کروائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں