پھالیہ:قبرستان کیلئے وقف رقبہ پر قبضہ،اہل محلہ کا احتجاج

پھالیہ:قبرستان کیلئے وقف رقبہ پر قبضہ،اہل محلہ کا احتجاج

پھالیہ(نامہ نگار) کالج محلہ امیر قبرستان کے لیے وقف 11 کنال رقبہ پر قبضہ کے خلاف اہل محلہ کا تھانہ پھالیہ میں احتجاج، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈی پی او احمد محی الدین کی طرف سے تھانہ پھالیہ پولیس کا۔۔۔

 تفتیشی اے ایس آئی اہل محلہ کی بات سننے کی بجائے ٹال مٹول پر کار بند ، قبرستان کا 11کنال رقبہ ناجائز قابضین سے وا گزار کروایا جائے ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اہل کالج محلہ پھالیہ امیر نے تھانہ پھالیہ میں قابضین کے خلاف احتجاج کرتے ہو ئے کہا کہ کالج محلہ پھالیہ امیر کے قبرستان کے لیے 59 کنال 19 مرلہ شاملاٹ رقبہ وقف کیا گیا مگر قبرستان کے رقبہ کے اندر مفاد پرست قابضین نے اپنے مال مویشیوں کے لیے ڈیرہ جات بنا کر قبضہ کر رکھا ہے ، جس کے خلاف اہل کالج محلہ پھالیہ امیر نے ڈی پی او منڈی بہاؤالدین احمد محی الدین کے سامنے پیش ہو کر درخواست پیش کی تو انہوں نے تھانہ پھالیہ کو فوری ایکشن کے لیے احکامات جاری کئے مگر اہلیان کالج محلہ پھالیہ امیر کے تھانہ پھالیہ کے بار بار چکر لگانے کے باوجود اے ایس آئی ابرار نے ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا رکھا ہے ،مظاہرین نے تھانہ پھالیہ میں شدید نعرے بازی کرتے ہوئے ڈی پی او منڈی بہاؤالدین احمد محی الدین سے دوبارہ اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کالج محلہ پھالیہ امیر کے قبرستان میں سے قابضین سے قبضہ واگزار کرایا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں