کامونکے :ڈاکے ،چوریاں،شہری مال و زر سے محروم

کامونکے :ڈاکے ،چوریاں،شہری مال و زر سے محروم

کامونکے (نامہ نگار )ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں تین افراد کو لوٹ لیا گیا۔گزشتہ رات موضع تھپنالہ کا رضوان منڈیالہ تیگہ سے۔

 واپس آرہا تھا کہ چک رامداس کے قریب دو مسلح ڈاکوؤں نے اُسے روک لیا اور اسلحہ کے زور پر رضوان سے دس ہزارروپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔قلعہ نوہد سنگھ کے علی رضا سے نہر اپرچناب آدھورائے پُل پر دو ڈاکو موٹر سائیکل اور تیس ہزارروپے چھین کر لے گئے جبکہ گوجرانوالہ کے عمر فاروق سے جی ٹی روڈ چیانوالی کے قریب دو ڈاکو ایک لاکھ تیس ہزارروپے اور دو موبائل فون چھین کر لے گئے ۔ گزشتہ رات موضع لبان گڑھی کے محمد اصغر علی نے اپنی حویلی مویشیاں میں موٹر سائیکل کھڑی کی تھی کہ اُسکی غیر موجودگی میں چور موٹر سائیکل چوری کرکے لے گئے ۔ماڑی ٹھاکراں کے زمیندار لیاقت علی کے کھیتوں سے چور فصلوں کو سیراب کرنے والی بجلی کی موٹر چوری کرکے لے گئے ۔کنگروالی کے افتخار احمد کی دُکان سے چور ستر ہزارروپے ،گھی اور کولڈ رنکس وغیرہ چوری کرکے لے گئے جبکہ بھروکی ورکاں کے زمیندار دلشاد کے کھیتوں سے پیٹر انجن اور دس لیٹر ڈیزل چوری ہوگیا۔پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں