قوم افواج پاکستان کیساتھ کھڑی ہے :جمعیت اہلحدیث

 قوم افواج پاکستان کیساتھ کھڑی ہے :جمعیت اہلحدیث

گلیانہ(نامہ نگار )جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الہٰی ظہیر، مرکزی راہنما قاضی عبد القدیر خاموش نے۔

 کہاہے کہ ملکی سالمیت کے خلاف کسی کو انگلی اٹھانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ پوری قوم افواج پاکستان اور سکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے ۔ دہشت گردوں کے خلاف مکمل کامیابی حاصل کرنے کے لئے ہمیں اندرونی سطح پر تمام سیاسی، مذہبی و دینی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا ہوگا۔ مہنگے ترین بجلی بلز اور خوردنی اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا اضا فے کے خلاف پوری قوم کو سڑکوں پر آنا چاہئے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امیرمعاویہ، حافظ عبد الغفار،چیئرمین علامہ طارق محمود یزدانی، ناظم اعلیٰ حافظ ذاکر الرحمن صدیقی، مولانا نعیم الرحمن شیخوپوری، شیخ فیاض،حافظ عبدالرحمن ایڈووکیٹ، ڈاکٹرخالد، مولانا خورشید خلیق، عبد الرحمن مغل،حافظ سعید عمران،مولانا شکیل بشیر سلفی، شیخ حمزہ فیاض، حکیم عبد الطیف مدنی سمیت دیگر جماعتی عمائدین، علما کرام، کارکنان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علامہ ہشام الٰہی ظہیر، علامہ طارق محمود ہزدانی ودیگر کا مزید کہنا تھا کہ حکومتوں کو بجٹ عوام کی سہولیات کیلئے بنانا چاہئے وزیر اعظم پاکستان کا آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ بنانے والا بیان مضحکہ خیز ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں