سیالکوٹ:15لٹر شراب،7کلو منشیات برآمد ، 13 افراد گرفتار

سیالکوٹ:15لٹر شراب،7کلو منشیات برآمد ، 13 افراد گرفتار

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ناجائز اسلحہ،15لٹر شراب اور سات کلو منشیات برآمد کرکے 13افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کیمطابق تھانہ کوتوالی کے علاقہ ریلوے روڈ سے پولیس نے دوران گشت ایک شخص عظیم عباس سے پانچ لٹر شراب، سہرائے مہارجہ سے زاہد علی سے ایک کلو320گرام چرس، تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ سے عبدالرزاق سے 640گرام چرس، تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ سے اسلام دات سے رائفل اور پانچ گولیاں، تھانہ پھوکلیان کے علاقہ کھوجے چک سے بلاول سے 110گرام ہیروئن، شکیل سے 20گرام آئس، سلیم اور زونیر سے پانچ پانچ لٹر شراب، تھانہ ستراہ کے علاقہ میانوالی بنگلہ سے کار سوار گلفام سے پستول اور تین گولیاں اعظم سے 2کلو200گرام چرس، تھانہ سٹی پسرور کے علاقہ کوٹ کبہ سے شاہد عظیم سے 645گرام چرس، تھانہ صدر پسرور کے علاقہ سے دلاور حسین سے ایک کلو260گرام چرس اور تھانہ پھلورہ کے علاقہ چوک شہیداں سے غلام عباس سے 560گرام چرس برآمد کرکے انہیں گرفتار کیا اور مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں