جامکے: پل نہرکیساتھ،گاؤں منچر ریلوے پھاٹک سے محروم

جامکے: پل نہرکیساتھ،گاؤں منچر ریلوے پھاٹک سے محروم

جامکے چٹھہ(نامہ نگار )وزیرآباد سے فیصل آباد ریلوے سیکشن پرموجود جامکے چٹھہ ریلوے سٹیشن سے دویاتین کلومیٹر پہ نہر لوئرچناب پر واقع ہیڈ چھناواں پل ہے۔

 ،نہر پل کے بالکل ساتھ ریلوے پھاٹک اور گاؤں منچر چٹھہ میں لنک روڈ پر کوئی بھی پھاٹک نہیں ہے ،ریل گاڑی آنے کی صورت میں گاؤں والے اپنی مدد آپ کے تحت رسی سے پھاٹک بند کرتے ہیں یہاں بھی کوئی بھی ریلوے ملازم موجود نہیں ہوتا جبکہ نہرپل والے پھاٹک کو خونی پھاٹک کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے کیونکہ یہاں ریلوے ملازم نہ ہونے کی وجہ سے پھاٹک 24 گھنٹے کھلا رہتا ہے جس سے نان سٹاپ پاکستان ایکسپریس اور رحمن بابا ایکسپریس کے گزرتے وقت اس پھاٹک پہ متعدد موٹرسائیکل سوار موت کی وادی میں چلے گئے ہیں اس کے علاوہ قابل غور بات یہ بھی ہے کہ اس ریلوے پل اور خطرناک ریلوے پٹٹری پہ کوئی ریلوے ملازم گینگ مین نہیں دیکھے گئے ہیں جوگاڑی کے گزرنے کے بعدریلوے پٹڑی کے نٹ بولٹ یاپلیٹوں پر ری ورک کر کے انہیں مزیدمضبوط کر سکیں اور گاڑی کے گزرتے وقت کوئی بھی حادثہ رونما نہ ہوسکے اس لئے ریلوے حکام سے اپیل ہے کہ اس ریلوے موڑ اور پھاٹک پر ریلوے ملازمین اور گینگ مین تعینات کیے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں