مسائل کے حل کیلئے سیاسی جماعتوں کو سوچ بچار کرنی ہو گی: آغا شیراز ملک

مسائل کے حل کیلئے سیاسی جماعتوں کو  سوچ بچار کرنی ہو گی: آغا شیراز ملک

گجرات(سٹی رپورٹر )اسلام آباد کے بزنس مین تحریک انصاف کے مرکزی رہنما آغا شیراز ملک نے کہاہے کہ ملک کے مسائل بہت زیادہ بڑھ چکے ہیں۔

 مہنگائی سے عوام کا برا حال ہو چکا ہے ان مسائل کے حل کے لیے ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر سوچ بچار کرنی ہو گی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر گجرات پریس کلب کے وفد کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،آغاشیراز ملک نے کہاکہ موجودہ حکومت عوامی مسائل کو حل کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے ، ملک میں مجموعی طور پر کاروباری افراد بھی مسائل کا شکار ہو چکے ہیں خصوصاً پراپرٹی کا بزنس کرنے والوں کے لیے حکومت کوئی ریلیف نہیں دے رہی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں