لوگوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے :مونس الٰہی

لوگوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے :مونس الٰہی

گجرات (نامہ نگار )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما،سابق وفاقی وزیرچودھری مونس الٰہی نے کہاہے کہ مینڈیٹ چوروں کی نااہلیوں کاخمیازہ آج قوم مہنگائی بیروزگاری کی صورت میں بھگت رہی ہے ۔

،حکمرانوں کے پیش کردہ عوام کش بجٹ کے اثرات ہرطرف نظرآرہے ہیں،لوگوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں اورنوبت فاقوں تک پہنچ گئی ہے ،فیکٹریوں کے گیٹوں پرتالے لگنے سے مارکیٹیں ویران ہوچکی ہیں، انہوں نے کہاکہ ملک میں ادویات اورتوانائی کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ سے ہرطبقہ پریشان ہے ، افسوس سے کہناپڑ رہاہے کہ عوام کوریلیف دینے کانعرہ لگاکراقتدارمیں آنیوالوں کی مراعات اورسہولیات میں کمی نہیں آئی بلکہ پہلے سے زیادہ بجٹ پاس کیاگیاہے ۔ مونس الٰہی نے سابق وفاقی وزیرفواد چودھری کے بیان کہ پرویزالٰہی نے سٹیبلشمنٹ سے ڈیل کرلی کہ وہ سیاست نہیں کریں گے اس لئے باہرنکلے ہیں بارے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ ٹھیک ہے کہ ایک معاہدے میں دونوں فریقوں کوکچھ ملتاہے ضمانت کے بعد انہوں نے کئی بارکہاکہ وہ پارٹی چھوڑنے والے دیگرلوگوں کے برعکس بانی پی ٹی آئی اورپی ٹی آئی کے ساتھ ہیں دوسروں نے ساتھ چھوڑ دیا مگر پرویزالٰہی نے ساتھ نہیں چھوڑا جیسے ہی ان کی صحت اجازت دے گی انشا اﷲ وہ واضح طور پرمتحرک ہوجائیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں