وزیرآباد کے مین نالہ اور گلی محلوں کی نالیوں کی صفائی

وزیرآباد کے مین نالہ اور گلی محلوں کی نالیوں کی صفائی

وزیرآباد(نا مہ نگار)عوامی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر نے نوٹس لیتے ہوئے مین نالہ اور گلی محلوں کی نالیوں کی صفائی کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

 ،سیالکوٹ روڈ ونجووالی کے گلی محلوں میں معمولی بارش ہونے پر پانی کھڑا اور گھروں میں داخل ہوجاتا تھا جس کی وجہ سے اہل علاقہ کو شدید پریشانی کا سامنا تھا جس پر انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد رب نواز چدھڑ کو در خواست دی۔ اے ڈی ایل جی مظفر بھٹی کی نگرانی میں سیالکوٹ روڈ ونجووالی میں میونسپل کمیٹی کے عملہ نے مشینری کے ذریعے مین نالہ اور گلی محلوں کی نالیوں کی صفائی کا گرینڈ آپریشن کیا۔اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد رب نواز چدھڑ نے نالیوں کی صفائی کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے صاف ستھرا پنجاب کے ویژن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی کوشش کرینگے شہرکی خوبصورتی وصفائی سے مہذب معاشرے کی عکاسی ہوتی ہے ، تمام وسائل بروئے کارلاتے ہوئے اپنے علاقہ کومثالی بناناہے ،مون سون کی بارشوں قبل نالوں کی صفائی کو یقینی بنا یا جائے گا نالوں کے اوپر سے تجاوزات بھی ختم کروائی جائینگی۔ مون سون بارشوں کے پیش نظر میونسپل کمیٹی کا عملہ اور مشینری بھی تیار ہے جو شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں مصروف عمل بھی ہے ۔اس موقع پر سیکرٹری یونین کونسل ودیگر عملہ بھی ہمراہ تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں