منڈی :ڈی سی کا ڈسٹرکٹ ہسپتال کا دورہ، وارڈز کامعائنہ

منڈی :ڈی سی کا ڈسٹرکٹ ہسپتال کا دورہ، وارڈز کامعائنہ

منڈی بہاؤالدین (نامہ نگار )قائم مقام ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔

، ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی، مختلف وارڈز، ایمرجنسی، سی سی یو، ایکسرے روم، سی ٹی سکین، لیبارٹری، میل فی میل وارڈز کے علاوہ دیگر شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا بغورجائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے حال احوال دریافت کرتے ہوئے ڈاکٹرز و طبی عملہ کے رویہ، ادویات اور دیگر طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق دریافت کیا اور اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر پنجاب بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں عوام الناس کو صحت کی جدیداور مفت طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ،دریں اثنا ذوالفقار احمد کی زیر صدارت پٹرولیم ایسوسی ایشن و آئل کمپنیوں کے نمائندوں کا اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے پٹرولیم ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کے پیش نظر پٹرولیم ایسوسی ایشن کے تحفظات کو سنا اور آئل کمپنیوں، پٹرولیم ایسوسی ایشن کو مل کر افہام و تفہیم سے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں پٹرول و ڈیزل کی فراہمی بلا تعطل جاری رہے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں