وزیرآباد:مجالس کے دوران بھی بجلی کی آنکھ مچولی جاری

وزیرآباد:مجالس کے دوران  بھی بجلی کی آنکھ مچولی جاری

وزیرآباد(نامہ نگار)عشرہ مجلس کے دوران بھی بجلی کی آنکھ مچولی جاری، وزیرآباد 2 اولڈ فتح گڑھ فیڈر پر پانچ گھنٹے طویل بجلی بند رکھی گئی، 8 دیہات کے مکین گرمی میں خوارہوتے رہے ، مذکور فیڈر پر واقع گاؤں چک بیگ میں عشرہ کی مجالس ہو رہی ہیں۔

 حکام نوٹس لیں،امام بارگاہ بیگ چک کی انتظامیہ نے چیف آفیسر گیپکو سے مطالبہ کیا ہے کہ سکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوے مذکور فیڈر پر بجلی کی بحالی خصوصاً مجالس کے وقت دستیابی یقینی بنائی جائے اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے اجتناب برتا جائے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ نہ ہو اور مذکور فیڈر پر واقع درجن کے قریب دیہات کے مکینوں کو شدید گرمی اور حبس سے محفوظ بنایا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں