سیالکوٹ:فائرنگ اور کسی کے وار سے 2افراد زخمی

سیالکوٹ:فائرنگ اور کسی  کے وار سے 2افراد زخمی

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ دنیا )موٹر سائیکل کے لین دین اور ہل چلانے سے منع کرنے پر فائرنگ اور کسی کے وار کرکے 2افراد کو زخمی کردیا گیا۔

تفصیلات کیمطابق تھانہ پھلورہ کے علاقہ کنڈن میں ہل چلانے سے منع کرنے پر بوٹا، اختر،، سعید، غلام بازی وغیرہ17افراد نے کسی اور کلہاڑی کے وار کرکے عارف کو زخمی کردیا اور فرار ہو گئے جبکہ تھانہ صدر پسرور کے علاقہ میں موٹر سائیکل کے لین دین کے تنازع پر اصغر،ڈوگروغیرہ ملزمان نے فائرنگ کرکے بشیر کو زخمی کردیا اور فرا ر ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں