نوشہرہ ورکاں:نمائشی والی بال میچ رانا لقمان الیون نے جیت لیا

نوشہرہ ورکاں:نمائشی والی بال میچ  رانا لقمان الیون نے جیت لیا

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )ماڑی خورد ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر انتظام رانا لقمان احمد خان الیون اور چودھری طیب حمید اوجلہ الیون کے درمیان والی بال کا نمائشی میچ کھیلا گیا۔

جو دلچسپ مقابلے کے بعد رانا لقمان خان الیون نے جیت لیا مہمان خصوصی معروف قانون دان مدثر حنیف اوجلہ، ڈاکٹر سہیل عاشق منج، چودھری صابر مجید گجر نمبردار نے ونر ٹیم کے کپتان کو ٹرافی اور نقد انعام دیا ۔انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرے کے قیام اور نوجوانوں کی ذہنی اور جسمانی نشوونما کے لئے کھیلوں کا فروغ بہت ضروری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں