جامعہ چشتیہ رضویہ ضیا القرآن میں لائبریری کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

جامعہ چشتیہ رضویہ ضیا القرآن میں  لائبریری کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

راہوالی (نامہ نگار)مدارس تعمیر کرنے والے جنت میں اپنے گھر کی تعمیر کیلئے اﷲ تعالیٰ کی رحمتوں کے حقدار ہوجاتے ہیں ، مساجد اﷲ کے حضور5وقت نمازوں کے دوران جھکنے اور آقائے دوجہاں ؐ پر درود و سلام بھیجنے کے مرکز ہوتے ہیں۔

جبکہ مدارس بچوں کو آسمانی کتاب قرآن پاک کو حفظ کرنے اور اسے سمجھنے والے علمائے دین پیدا کرکے اسلامی قلعوں کا کردار ادا کرتے ہیں جبکہ اسلامی کتب کی لائبریریاں نسل نو میں علمی شعور بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار پیر سید زاہد صدیق شاہ بخاری اور علامہ سجاد احمد چشتی نے جامعہ چشتیہ رضویہ ضیا القرآن کے نئے تعمیر ہونے والے کیمپس شرقی راہوالی میں اسلامی لائبریری کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں